بھدرواہ //خسرہ اور روبیلا(MMR) ویکسین کے سلسلہ میں غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے اور لوگوں خصوصاً والدین کو اس ویکسین کے فوائد کی جانکاری دینے کے لئے بھدرواہ ویلی پبلک سکول کی جانب سے ایک بیداری ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔طلاب نے میڈیا کے نمائندوں سے ہاتھ ملا کر اس خطر ناک انفیکشن کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دینے کیلئے ایک بیداری ریلی کا اہتمام کیا ۔ریلی میں 200سے زائد طلاب اور اساتذہ اور میڈیا برادری کے نمائندوں نے ریلی میں شرکت کی۔طلاب نے اپنے ہاتھواں میں بینر اُٹھا کر رکھے تھے جس پر خسرہ اور ربیلا بیماری کو نظر انداز کرنے پر اسکے خراب نتائج سے آگاہ کیا گیا تھا ۔سکول کی پرنسپل ڈیزی اختر نے اس موقعہ پر کہا کہ والدین میں اس ویکسین کے غلط اثرات کی غلط فہمی سے والدین اس ویکسین سے انکار کرتے تھے ،جسکی وجہ سے ہم یہ بیداری ریلی منعقد کرنے پر مجبور ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ والدین وائرل ہوئے ایک ویڈیو سے پریشان ہوئے ہیں جس میں اس ویکسین کے خلاف سخت اعتراضات اُٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم والدین اور طلاب کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ اور مختلف سماجی ۔مذہبی انجمنوں کو بھی اس سلسلہ میں آگے آناہوگا۔
بھدرواہ میں خسرہ ۔روبیلا بیداری ریلی کا اہتمام
