اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے قصبہ بھدرواہ میں آتشزدگی کی پراسرار واردات میں تین منزلہ شاپنگ کمپلیکس خاکستر ہوا ہے جس میں لاکھوں کی مالیت کا سامان تباہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی درمیانی شب کو صدر بازار بھدرواہ میں خالد خطیب ولد محمد اسلم خطیب سکنہ نگر کے 3 منزلہ شاپنگ کمپلیکس سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور کچھ ہی لمحوں میں پوری عمارت میں پھیل گئی۔ اس دوران مقامی لوگ ،پولیس ،سیول انتظامیہ و فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پایا تاہم دو منزلہ عمارت مکمل تباہ ہوئی جس میں لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے. پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔