ڈوڈہ /// ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر محمد حنیف ملک کی قیادت میں مائیکرو آبزروروں/ ضلع کے آر اوز اور اے آر اوزکا ایک تربیتی سیشن منعقد ہوا، تاکہ ضلع میں چھٹے مرحلہ کا انتخاب صاف و شفاف طریقہ سے منعقد ہو۔ ضلع کے بھدرواہ،بھالہ بلاکوں کے لئے انتخاب یکم دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے۔تربیتی اجلاس کے دوران اے ڈی ڈی سی نے شرکا سے پنچایت انتخاب صاف و شفاف ڈھنگ سے منعقد کرنے کیلئے انہیں انتخابی عمل کے دوران سرگرم رہنے کو کہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مائیکرو آبزرور انتخابی عمل کی آنکھیں اور کان ہیں اور انہیں تمام عمل کا باریک بینی سے مشاہدہ کرنے کو کہا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر ہارون رشید نائیک نے تمام شرکا کو انکے فرائض اور رول سے باخبر کیا ۔ انہوںنے تمام شرکا سے ہینڈ بُک اور بیلٹ بُکس کی جانچ کرنے کو بھی کہا۔علاوہ ازیں،انہیں ضابطہ اخلاق ،پولنگ پارٹیوں کی تیاریوں، امن و قانون ، ٹریننگ منیجمنٹ، بیلٹ بُکسوں ،بیلٹ پیپرس، اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دیگر رہنما خطوظ سے بھی مطلع کیا گیا ۔جنرل آبزروائر عبدالمجید بٹ نے سیشن کے دوران مائیکرو آبزروائروں کے رول پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔تربیتی سیشن کے دوران ماسٹر ٹرینر ز اے ای ای محکمہ صحت عامہ فیاض مہتہ ،جو کہ افرادی قوت کیلئے نوڈل افسر بھی ہیں اور ماسٹر ٹرینر اے ای ای محکمہ آبپاشی مقصود خطیب نے بھی شرکت کی۔