مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی پنچایت بھاٹی دھار میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے ایک ہینڈپمپ نصب کرنے کو منظور دی گئی جبکہ اس ہینڈ پمپ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین انجینئر محمد اشفاق نے دیگر پنچایتی اراکین کی موجود گی میں کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین نے بتایا کہ دیہات میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی بنیادوں پر اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ضلع ترقیاتی کونسل کے زیر تحت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ترقیاتی عمل کو بحال رکھنے کیلئے محنت و لگن کیساتھ کام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ آئندہ بھی مذکورہ نوعیت کے اقدامات اٹھائے جاتے رہیں گے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ ہینڈ پمپ کے نصب ہونے کے بعد بڑی آبادی کو فائدہ ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے ۔