بھارت کا یوم جمہوریہ منانا حیران کن:صلاح الدین

مظفر آباد// حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے 26جنوری کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فورسز نہ صرف کشمیر ی عوام کی نسل کشی میں ملوث ہیں بلکہ خود بھارت کے اندر مسلمانوں ، دلتوں اور عیسائیوں کے خون سے بھی ان کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیںاور اس صورتحال میں اُن کایوم جمہوریہ منانا ایک مذاق سے کم نہیں ۔ ترجمان جہاد کونسل سید صداقت حسین کی جانب سے موصول ایک بیان کے مطابق صلاح الدین نے کہا کہ کشمیری عوام کی جائز اور آ ئینی جدو جہد کو جس طرح دبانے اور ختم کرنے کی کو ششیں پچھلے 71سال سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوںکو قتل کیا جارہا ہے، بلٹ اورپیلٹ فائرنگ سے عمر بھرکیلئے ہزاروں شہریوں کو معذور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کتنی شرمناک بات ہے کہ ایسا کرنے کے باوجود بھارت جمہوریت پسند ہونے کا دعوی کر ررہا ہے ۔ جہاد کونسل کے سربراہ نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم بھارت کے خلاف جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ آزادی کی تحریکیں ہمیشہ دیریا سویر کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں۔ حزب سربراہ  نے ہفتہ رفتہ کے دوران جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خرا ج عقیدت ادا کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔