نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 1618 کم ہو کر 29 ہزار 181 ہو گئے ہیں ۔
مرکزی وزارت برائے صحت اورخاندانی بہبود نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 180 کروڑ 97 لاکھ 94 ہزار 588 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو ہزار 528 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 181 ہو گئی ہے ۔ یہ کیسز کا 0.07 فیصد ہے ۔ انفیکشن یومیہ کیسز کی شرح 0.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔
اسی دوران میں تین ہزار 997 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک کل چار کروڑ 24 لاکھ 58 ہزار 543 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.73 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 6 لاکھ 33 ہزار 867 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک کل 78.18 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کی وجہ سے 149 مریضوں کی موت ہوئی ہےاورشرح اموات 1.20 فیصد ہے۔