بھارت میں مزید 50 ہزار افراد کورونا سے متاثر

دہلی// ہندوستان میں کورونا کا زور ہر دن کے ساتھ کم ہو رہا ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد گر کر 50 ہزار کے قریب تک پہنچ گئی ہے۔ 
 
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 50407 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
 
 اس دوران 136962 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 804 افراد کی جان چلی گئی۔
 
ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 6 لاکھ 10 ہزار 443 ہو گئی ہے، جوکہ مجموعی کیسز کا محض 1.43 فیصد ہے۔
 
 کورونا کی وبا سے تاحال مجموعی طور پر 5 لاکھ 07 ہزار 981 افراد دم توڑ چکے ہیں۔ یومیہ پازیٹوٹی ریٹ کم ہو کر 3.48 فیصد رہ گیا ہے۔
 
دریں اثنا، ملک بھر کے عوام کو اب تک کورونا ویکسین کی ایک ارب 72 کروڑ 29 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔