گاندربل//وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں مزید 4بی جے پی ورکر مستعفی ہوگئے ہیں ۔اس طرح گزشتہ 10دنوں میں 20کے قریب پارٹی ورکر بی جے پی سے کنارہ کش ہوئے ہیں ۔بھاجپا ورکروں پر پے درپے قاتلانہ حملوں کے بعد شمال و جنوب میں بی جے پی ورکر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کررہے ہیں ۔ ضلع پلوامہ ، شوپیاں اور کولگام سے اب تک درجنوں بی جے پی ورکروں نے استعفیٰ دیا ہے جبکہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور ضلع گاندربل میں بھی بی جے پی کے ساتھ منسلک افراد مستعفی ہورہے ہیں ۔ وسطی ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے ضلع صدر مشتاق احمد خان ، او بی سی مورچہ گاندربل فیروز احمد ملہ ضلع نائب صدر ، مدثر احمد نجار اور محمد صادق ٹپلو ڈسٹرکٹ سیکریٹری گاندربل نے پیر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا ۔وادی میں ابھی تک بانڈی پورہ، بڈگام اور قاضی گنڈ میں 3بھاجپا مقامی لیڈر و کارکن ہلاک کئے گئے ہیں۔