سرینگر//سابق مرکزی وزیر اور اُتر پردیش سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر منوج سنہا کو مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔اس بات کی اطلاع جمعرات کو راشٹر پتی بھون کے ترجمان نے دی۔
صدر ہند کے پریس سیکریٹری اجے کمار کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایل جی گریش چندر مرمو کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر ہندنے سنہا کو جموں کشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے تعینات کیا ہے۔
اُتر پردیش کے غازی پور ضلع سے تعلق رکھنے والے سنہا کا جنم یکم جولائی1959کوہوا ہے اور انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1982میں بنارس ہندو یونیورسٹی میں طالب علموں کی تنظیم کے صدر کی حیثیت سے کی۔ وہ 1996 اور1999میں لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے۔
.اس سے قبل مرمو نے گذشتہ شام دیر گئے صدر ہند کو اپنا استعفیٰ پیش کیا