بھاجپا ایس ٹی مورچہ

کوٹرنکہ //بھاجپا ایس ٹی مورچہ کا سابقہ ضلع صدر راجوری چوہدری محمد ریاض پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔موصوف نے پارٹی سنیئر لیڈر رمیش شرما کے ہمراہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ گپکار سرینگر میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔اس دوران بھاجپا ایس ٹی کے سابقہ ضلع صدر نے کہاکہ بھاجپا کی جانب سے عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہر ایک طرف افراتفری کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کی عوام دوست پالیسیوں سے متاثر ہو کر انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔