بڈھا امر ناتھ یاترا2برسوں بعد دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں

عشرت حسین بٹ
منڈی//سوامی وشو آتما آنند سرسوتی کی سربراہی میں سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا کے حوالے سے منڈی کے معززین اور بڈھا امرناتھ مندر کمیٹی کے درمیان اجلاس منعقد کیا گیا جس میں رواں ماہ کی 28 تاریخ سے شروع ہونے والی بڈھا امرناتھ یاترا منڈی کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ کیں دہائیوںسے تحصیل منڈی کے بڈھا امرناتھ یاترہندو مسلم سکھ عیسائی بھائی چارے کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے اور اس بار کوڈ انیس کے دو برس بعد بھی یاترا کو آپسی بھائی چارے کے ساتھ انجام دیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ وہ بیرون ریاست اور ریاست بھر سے آنے والے تمام عقیدت مندوں کو ہر برس کی طرح اس برس بھی دل کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوامی وشو آتمام آنند سرسوتی نے کہا کہ ضلع پونچھ میں ہندو مسلم سکھ عیسائی ی بھائی چارہ صدیوں سے چلا آرہا ہے جس کی مثال پورے ہندوستان میں دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی بھائی چارے کے تحت ہر برس کی طرح اس برس بھی بڈھا امرناتھ یاترا منڈی کو انجام دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں چند شر پسند عناصر ہندو مسلم سکھ عیسائی بھائی چارے کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں ضلع پونچھ سے سبق حاصل کرنا چاہیے جہاں تمام مذاہب کے لوگ ایک گلدستے کی طرح ایک دوسرے کے تہوار مناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بڈھا امرناتھ یاترا منڈی کے دوران اس سال کافی زیادہ عقیدت مندوں کی حاضری متوقع ہے۔ اس موقہ پر عبدل احد بٹ الحاج امیر دین بلالا مقدموی سرپنچ منڈی مبشر بانڈے محمد اکرم لون سردار سرندر سنگھ ٹایگر گلشن کمار روی کمار نے بھی خطاب کیا ۔