بڈگام//ضلع مجسٹریٹ بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں چلائے جارہے اینٹ بٹھوں کے کام کاج کاجائز ہ لیا۔ اس موقعہ پر انہوںنے کہا کہ ضروری لوازمات اورضوابط کو مکمل کئے بغیر کسی بھی اینٹ بٹھے کو چلانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔انہوں نے متعلقہ محکموں خصوصاً جیولاجی اینڈ مائیننگ ،پولیو شن کنٹرول بورڈ ،محکمہ مال،انڈسٹریز اورماحولیات وجنگلات کو اینٹ بٹھوں کے لائیسنس اور کاغذات کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ۔اس موقعہ پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع میں اس وقت 178اینٹ بٹھے کام کررہے ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان میں سے 20بٹھے غیرقانونی طور چلائے جارہے ہیں۔چنانچہ ان یونٹوں کے کام کاج کو بند کرنے کے لئے مجسٹریٹ نے ایک ہفتے کے اندر اندر معائنے کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران سرینگر ہوائی اڈے کے نزدیک چلائے جارہے اینٹ بٹھوں کے کام کاج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں اے ڈی سی،ایس ڈی ایم چاڈورہ،ڈپٹی ڈائریکٹر جیولاجی اینڈ مائیننگ اورلائین محکموں کے آفیسران کے علاوہ اینٹ بٹھوں کے مالکان کی ایسوسی ایشن نے بھی شرکت کی۔
بڈگام میں178میں20اینٹ بٹھے غیر قانونی
