بڈگام//ھرن بڈگام میں ایک دلخراش واقعہ میں 25 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ 25 سالہ روف احمد وار ولد عبدالرحیم گھرمیںبجلی کی ترسیلی لائنوں کی مرمت کررہا تھا کہ اس کا ہاتھ تاروں کو چھو گیا جس کی وجہ سے اسے برقی رو کا شدید جھٹکا لگا اوروہ دور جاکر گرا۔ اس موقع پر اسے فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے بتایا کہ کرنٹ لگنے سے روف احمد کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔