بڈگام میں چلتی بس سے گر کر ایک شخص کی موت

نیوز ڈیسک
 

بڈگام//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ہمہامہ علاقے میں بدھ کو ایک شخص چلتی گاڑی سے نیچے گر کر لقمہ بن گیا۔

 

ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک شخص بڈگام سے سری نگر جا رہا تھا جب وہ ایک بس زیر نمبر

JK01D 8652
سے نیچے گر گیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

پولیس نے متوفی کی شناخت نثار احمد پارہ ولد علی محمد ساکنہ مارواڑہ بڈگام کے طور پر کی۔

 

اُنہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر 144/22 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔