بڈگام میں انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ گر کر تباہ،2پائلٹ ہلاک

سرینگر/انڈین ایئر فورس کے دو پائلٹ بدھ کو اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب ایک جنگی طیارہ وسطی کشمیر کے ایک گائوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

یہ واقعہ بڈگام ضلع کے گارینڈ کلان نامی گائوں میں پیش آیا۔

ایک پولیس آفیسر نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ آئی اے ایف کا (جٹ) طیارہ بڈگام سے سات کلو میٹر دور گائوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

مذکورہ آفیسر کے مطابق جنگی جہاز کا پائلٹ اور کو پائلٹ اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی پارٹی جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور دونوں جاں بحق پائلٹوں کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔