سرینگر//منشیات مخالف کارروائیوں کے دوران پولیس نے بڈگام اور بارہمولہ میں2افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے چرس اور دیگر نشیلی ادویات برآمدکیں۔ بڈگام پولیس نے کنہ دجن کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں روک لیا۔اس کی تلاشی کے دوران200گرام چرس برآمد ہوا ۔مذکورہ شخص کو گرفتارکیا گیا جس کی شناخت محمد سلیم بٹ ساکن نوہر چرار شریف کے نام سے ہوئی۔چرار شریف تھانہ نے ایف آئی آر نمبر 29/2021کے تحت کیس درج کیا اور مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔اسی دوران بارہمولہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران جانباز پورہ کے نزدیک ایک شوکت احمد خان ساکن نادی ہل رفیع آباد کو گرفتار کیا ہے ۔ اس کے قبضے سے 650 گرا م چرس برآمد کیا گیا ۔بارہمولہ تھانہ نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔