بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے بڈن رفیع آباد علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر ایک ماہ سے خراب پڑا ہے جس کے باعث مقامی لوگ برقی رو سے محروم ہیں۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک محلہ بڈن کا سو کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر ایک ماہ قبل خراب ہوا جس کے بعدٹرانسفارمر کو ٹھیک کرانے کیلئے ورکشاپ لیا گیا ۔ لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ ایک ماہ گذر جانے کے باوجود بھی ٹرانسفارمر واپس نہیں لایا گیا ، جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں اور طلاب کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں متعلقہ حکام کو مطلع بھی کیا تاہم انہوں اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے خراب پڑے بجلی ٹرانسفارمر کو جلد از جلد مرمت کرکے واپس لایا جائے تاکہ اس گائوں کی بجلی سپلائی دوبارہ بحال ہو سکے۔اس سلسلے میں ایگزیکٹیو انجینئربارہمولہ جوگندر سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ٹرانسفارمر کی مرمت میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ15دن قبل ٹرانسفارمر کو ورکشاپ پر لایا گیا۔