سرینگر//پولیس کے ایک انسپکٹر کو بٹہ مالو میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر زخمی کیا۔پولیس نے بتایا کہ شیخ فردوس احمد ولد شیخ عبداللہ ساکن دھوبی محلہ پرمشتبہ ملی ٹینٹوں نے ان کے گھر کے باہر نزدیک سے گولی مار دی۔ مذکورہ انسپکٹر کوفوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسکی حالت مستحکم ہے۔پولیس کے مطابق انہیں مقامی مسجد کے باہر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ گولی ان کی گردن میں لگی ہے۔ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کنول جیت سنگھ نے کہا کہ وہ مستحکم ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔واقعہ کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور تلاشیاں لی گئیں۔
بٹہ مالو میں پولیس انسپکٹر حملے میں زخمی
