بٹہ مالو میں خاتون کی ہلاکت انسانی حقوق کی پامالی:نیشنل کانفرنس

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے بٹہ مالو میں جھڑپ کے دوران خاتون کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیاہے۔ پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے مہلوک خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے واقعہ کو انسانی حقوق کی بدترین پامالی قرار دیا اور ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیر میں حالات کو جان بوجھ کر اس حد تک خراب کیا گیا ہے کہ اب یہاں صنف نازک بھی محفوظ نہیں۔ لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں اور چاروں طرف خوف و دہشت کا ماحول ہے۔پارٹی  لیڈر عرفان احمد شاہ نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔