سری نگر//نامعلوم ملی ٹینٹوں نے جمعہ کو ایس ڈی کالونی بٹہ مالو سری نگر میں ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی لیکن وہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین بجے عسکریت پسندوں نے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کی۔
تاہم پولیس اہلکار بال بال بچ گیا۔ حملے کے فوراً بعد، پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تلاشی شروع کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔