سرینگر // جموں و کشمیر پولیس نے بٹہ مالو میں سی آر پی ایف پر حملے کے سلسلے میں چارج شیٹ پیش کیا ہے۔یہ حملہ فائر سروس ہیڈکوارٹر کے نزدیک پانپوری شو روم کے متصل24جولائی2018کو ہوا تھا، جس میں جنگجوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شنکر لال نامی اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا تھا۔اس سلسلے میں شہید گنج پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔پولیس بیان کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عدالت میں کیس کے سلسلے میں چارج شیٹ داخل کیا گیاہے۔پولیس کی جانب سے جن 9افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ان میں محمد شفیق بٹ ساکن دیارونی بٹہ مالو،وسیم خان ساکن دیارونی بٹہ مالو،بلال احمد بٹ کنڈ قاضی گنڈ،شازیہ یعقوب عرف پری ساکن کامڈ اننت ناگ،تحسین احمد بٹلو عرف جنید ساکن زیندار محلہ حبہ کدل شامل ہیں۔ ان سبھی پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے جنگجوئوں کے حملے کیلئے منصوبہ بندی کی، جنگجوئوں کو پناہ دی اور انکی مدد بھی کی۔