بٹوت میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد

 بٹوت// ڈاک بنگلہ بٹوت میںنیشنل کانفرنس ضلع رام بن کے پارٹی عہدے داران و ورکران کی ماہانہ میٹنگ کا انعقادزیر صدارت پارٹی ضلع صدر سجاد شاہین ہوا ۔میٹنگ میں پارٹی کے نائب صدرضلع جموںو سابقہ ایم ایل اے رام بن ڈاکٹر چمن لعل بھگت اور پارٹی کے سینر لیڈر و سابقہ ایم ایل سی برج لعل شرما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میٹنگ میں پارٹی کے جن ضلع عہدے داران نے شرکت کی ان میں ضلع سیکریٹری عارف میر ،بلاک سیکریٹری بٹوت راجہ ارشد علی میر،ضلع یوتھ صدر رام بن محمدفاروق میر، بلاک سیکریٹری بٹوت ظہور احمد وانی سینئر لیڈرمحمد بابر ملک کے نام قابل ذکر ہیں۔اس موقعہ پر پارٹی ورکران سے خطاب میں مذکورہ نیشنل کانفرنس لیڈران نے پارٹی ورکران پر زور دیا کہ وہ ضلع رام بن میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں دن رات محنت کریں اور ضلع رام بن کے عوام کودرپیش مسائل ومشکلات کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔ اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس لیڈران نے موجودہ ریاستی مخلوط حکومت کو بھی زبر دست تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہاکہ ریاست کی موجودہ حکومت اپنی ناو قص کارکردگی کی وجہ سے ریاستی عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے لہذا حکومت کی عوام دشمن پالسیوں کی وجہ سے تنگ آمد باجنگ آمدریاستی عوام اس حکومت سے جلد ازجلد نجات کے متمنی ہیں اس موقع پر نیشنل کانفرنس لیڈران نے ضلع رام بن کے عوام کے ساتھ ساتھ با لخصوص تحصیل بٹوت کے عوام کو در پیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوے حکومت پر زور دیا کہ وہ تحصیل بٹوت کے عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے بے حداہمیت کی حامل تحصیل کے عوام کی دیرینہ مانگوں کو پورا کر نے کی طرف ہنگامی بنیادوں پر توجہ دے بالخصوص بٹوت کوسب ڈسٹرک کادرجہ دینے،بٹوت میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے قیام، بٹوت میںتمام بنیادی سہولتوں سے لیس بس سٹینڈ کی تعمیر اور بٹوت منی سٹیڈیم کی تعمیر جیسے دیرانہ عوامی مطالبوں کوعملی جامہ پہنانے کی خاطر درکار اقدامات کرے تاکہ جموں سری نگرشاہراہ پر آباد محروم ہوے بٹوت کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کا کچھ حد تک ازالہ ممکن ہوسکے۔ میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کے پارٹی کار گزار صدر عمر عبداللہ کے آنے والے دنوں میں ضلع رام بن بشمول خط چناب کے دورے کیلئے کی جارہی تیاریوں پر بھی غوروخوض کیا گیا۔