سرینگر// سرینگر کے بٹوارہ علاقہ میںکل 61 بٹالین سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ذریعے مفت طبی کیمپ میں قریب250افراد کی تشخیص کی گئی اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔سی آر پی ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ آر کے ترپاتھی نے بتایا کہ سیوک ایکشن پروگرام کے تحت 61 بٹالین سی آر ایف ایف نے وادی میں موسم کی صورتحال میں تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجبکہ آئندہ بھی مزید6طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا’’ہمارا میڈیکل کیمپ عام لوگوں تک پہنچنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ہماری بٹالین یہ پروگرام کنٹونمنٹ ایریا اور گرد و نواح میں6 مقامات پر انجام دے گی۔ کیمپ میں ڈاکٹر صفورہ،ڈاکٹر مسعود اور ڈاکٹرعارف اور اس بٹالین کے میڈیکل افسر بھی موجود تھے۔