بارہمولہ//بونیار اوڑی کے 25 سالہ نوجوان کا بارہمولہ میں پرُاسرار قتل کے بعد پولیس نے ایک سپیشل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ۔ایس ایس پی بارہمولہ امتیازحسین نے جمعرات کو ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس کی سربراہی ڈی ایس پی ہیڈکواٹر بارہمولہ سید جاوید کو سونپی گئی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سپیشل تحقیقاتی ٹیم میں پراسکوٹنگ آفیسر بارہمولہ عارف مجید ،سب انسپکٹر محمد شفیع ،فاروق احمد ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید عاشق ،طاریق احمد ،کانسٹیبل طارق احمد اور شبیر احمد بھی پیش پیش رہیں گے ۔پولیس کے مطابق اس کے علاوہ کچھ مشتبہ افراد سے مزید پوچھ تاچھ جاری ہے ۔
بونیار کے نوجوان کا پرُاسرار قتل معاملہ ،تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی
