سری نگر//جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے منگل کی سہ پہر کو بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں ایک بار پھر لڑکیوں نے لڑکوں پر بازی مار لی ہے۔
حکام کے مطابق 75 فیصد طلبا نے ان امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے منگل کی سہ پہر کو کشمیر صوبے کے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا۔
حکام کے مطابق 72 ہزار 180 طلبا امتحان میں شریک ہوئے تھے جن میں سے 54 ہزار 75 نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اُن کے مطابق کامیاب اُمیدواروں میں 72 فیصد لڑکے اور 78 فیصد لڑکیاں ہیں۔
مختلف مضامین میں پہلی دس پوزیشن حاصل کرنے والوں میں آروشہ پرویز (499) ولد پرویز احمد شاہ ، کشمیر ہارووڈا نسٹی چیوٹ نسیم باغ ، سمرہ حفیظ (498)ولد حفیظ ا ﷲ گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول صورہ ۔ فیضا ظہور تانترے ولد ظہور احمد تانترے (497)گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول راجباغ ، ہادیہ رشید (497)ولد عبدالرشید شاہ ، گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول کوٹھی باغ ، ثاقب بشیر لون ولد بشیر احمد (497)، ایس ٹی جوسف ہائر سکنڈری اسکول بارہ مولہ ۔ شاہ ربکا (497) ولد محمد شفیع شاہ ، نیو ڈریم لینڈ ہائر سکنڈری انسٹی گاندربل ، زنیب منیر(497) ولد منظیر احمد ہنڈو اسکالمیہ ہائر سکنڈری اسکول راجوری کدل ،ائمن امین(497) ولد محمد امین بٹ مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ہائر سکنڈری اسکول پانپور ،فرقان الواحد(496) ولد عبدل واحد وانی گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول ڈاڈہ سرہ ترال ،ہاشم ہلال آہنگر(496) ولدہلال احمد مسلم ایجوکیشنل ناسٹی چیوٹ ہائر سکنڈری اسکول پانپورشامل ہیں۔
سائنس مضمون میں پہلی پوزیشن کشمیر ہارووڈ نسیم باغ سری نگر کی طالبا آروسہ پرویز نے حاصل کی جس نے 499 مارکس حاصل کئے۔ اسی مضمون میں دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول صورہ سری نگر کی سمرا حفیظ نے حاصل کی جس نے 498 مارکس لئے اور تیسری پوزیشن فیضا ظہور تانترے اور ہادیہ رشید نے حاصل کی اور انہوں نے 497 مارکس لئے ہیںَ
کامرس مضمون میں پہلی پوزیشن کشمیر ہارووڈ کی تابندہ جان نے حاصل کی جس نے 497 مارکس حاصل کئے، گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول امیرا کدل اور گورنمنٹ بائز ہائر سکنڈری اننت ناگ کے سالق اشرف نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا اور دونوں نے 495 مارکس حاصل کئے۔
آرٹس مضمون میں پہلی پوزیشن ادیبہ مزمل ، حفصہ یوسف اور ساہل ڈار نے حاصل کی اور انہوںنے اس مضموں میں 99.2فیصد مارکس حاصل کئے۔
ہوم سائنس میں میں تینوں پوزیشنوں پر طالبات نے قبضہ کیا ہے۔
دریں اثنا سائنس مضمون میں 499 مارکس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی آروسہ ساکن الٰہی باغ سری نگر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مجھے آج بے حد خوش ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین نے بھر پور تعاون فراہم کیا جس وجہ سے آج میں نے اسکول کے ساتھ ساتھ کوچنگ سینٹر کا نام بھی روشن کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ کووڈ کے باعث وہ آن لائن موڑ کے ذریعے ہی پڑھائی کا عمل جاری رکھ پائی۔
پڑھائی کے شیڈول کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آروسہ پرویز نے بتایا کہ آخری تین مہینے میں دن رات تعلیم کی طرف توجہ مبذول کی جس دوران اساتذہ نے بھر پور ساتھ دیا ۔
انہوں نے بتایا کہ اگر میں رات کو بھی اپنے اساتذہ کو فون کرتی تو وہ اُس وقت بھی رہنمائی کرتے تھے ۔
آروسہ نے طلبا کو مشورہ دیا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی عہدہ حاصل کرنے کی خاطر سخت محنت ضروری ہے لہذا محنت کرکے ہی سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کامرس مضمون میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی صورہ کی تابندہ جان نے بتایا کہ میری خوشی کا ٹھکانا ہی نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آن لائن کوچنگ کے ذریعے ہی اُس نے سب کچھ حاصل کیا ۔
اُن کے مطابق والدین اور اساتذہ کے سپورٹ سے پہلی پوزیشن حاصل کی جس کے لئے میں کوچنگ سینٹر کے ذمہ داروں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ سخت محنت اور لگن اگر ہو تو دنیا میں کچھ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے لہذا نئی پود سے میری گذارش ہے کہ وہ تعلیم پر اپنی پوری توجہ مبذول کریں ۔