بڈگام//بڈگام کی 23 سالہ ایم بی بی ایس طالبہ جس کی موت عدین سکینہ میڈیکل کالج جیسور بنگلہ دیش میں 12 جنوری کوہوئی تھی،کی میت کووادی پہنچایا گیا۔ سیما زہرہ دختر غلام محمد بٹ ساکنہ زبر محلہ بڈگام کی میت ہفتہ کے روز آبائی گائوں پہنچائی گئی۔حکام نے بتایا کہ جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے لواحقین کو طالب علم کی لاش کو واپس لانے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کے بعد میت کو بنگلہ دیش سے سری نگر لائے جانے کے لیے انتظامات کیے گئے تھے۔ہفتہ کے روز جب طالبہ کی لاش گھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔