بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کررہی کشمیری طالبہ چل بسی

سرینگر/ایک کشمیری لڑکی ،جوبنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کررہی تھی، دیار غیر میں ہی چل بسی ہے۔

پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی  اور  نیشنل  کانفرنس  نائب  صدر عمر عبد  اللہ نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے میت گھر پہنچانے کیلئے مدد کی درخواست کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کی رہنے ولی قرة العین طاہر النساء میڈیکل کالیج، غازی پور بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کررہی تھی جہاں وہ فوت ہوگئی ہے۔

اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کچھ ساتھی طالبات نے قرة کو بنگلہ دیش میں ہی اسپتال پہنچایا تاہم وہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئی۔

چونکہ فوت شدہ طالبہ کے والدین خود بنگلہ دیش جانے کی حالت میں نہیں ہیں اس لئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی  اور  نیشنل  کانفرنس  نائب  صدر  عمر نے سشما سے اپیل کی ہے کہ وہ میت  لواحقین تک پہنچانے میں مدد کرے۔

محبوبہ  اور عمر نے اپنی اپیل سوشل  میڈیا کے ذریعے کی۔