سرینگر// جموں وکشمیر بنک میں’’ پر وبیشنری آ فیسرس‘‘ اور ’’بنک’’ ا یسو سی ایٹ ‘‘ اسامیوں کے لئے فارم بھر چکے امیدواروں نے مطا لبہ کیا کہ ان اسامیوں کے امتحا نات فروی کے بجائے مارچ کے وسط سے لیے جائیں۔سی این ایس کے مطابق ان امتحانات کیلئے21سے24 فروری کی تاریخیں مقرر ر ہیں۔ نوٹیفکیشن مشتہر ہوتے ہی ان اسامیوں کیلئے فا رم بھر چکے امیدوار وںنے جموں وکشمیر بنک کے چیر مین پرویزا حمد سے مطا لبہ کیا ہے کہ ا متحا نا ت کی تاریخوںکو نئے سرے سے ترتیب دیا جائے اور یہ امتحانات فروری کے بجائے مارچ کے وسط سے لئے جائیں۔ اس ضمن میں فکر مند امیدواروںنے کہا ہے کہ ابھی تک انہوںنے ان امتحا نات کیلئے مخصوص کو چنگ مکمل نہیں کی ہے اور ان امتحا نات کی تیاریوں کیلئے مزید وقت دیا جائے۔