عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر پولیس کے ایک کانسٹیبل کو سرینگر کے بمنہ علاقے میں ہفتہ کو ملی ٹینٹوں نے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ مسلح افراد نے مٹھائی بنڈ ہمدانیہ کالونی بمنہ میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد حافظ چاڈ ولد غلام حسن چاڈ ساکن مٹھائی بنڈ بمنہ پر فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو دو گولیاں لگیں ۔ ایک انکی دائیں بازو اور ایک پیٹ میں دائیں جانب پیوست ہوئی ہیں۔پولیس نے کہا کہ حملے میںزخمی جوان کو قریبی جے وی سی بمنہ لیا گیا جہاں فوری طور پر انکا علاج ع معالجہ شروع کیا گیا۔واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا گیا اور تلاشیاں شروع کی گئیں۔، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔معلوم ہوا ہے کہ حافظ کرناہ کپوارہ کا رہائشی ہے لیکن فی الوقت بمنہ میں رہائش پذیر ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو ہی عید گاہ میں 37روز قبل ملی ٹینٹ حملے میں زخمی انسپکٹر مسرور احمد وانی کو سپرد خاک کیا گیا۔ انہیں علاج و معالجہ کیلئے نئی دہلی میں ایمز لیا گیا تھا لیکن وہ دلی میں ہی چل بسے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، پولیس کے ایک ترجمان نے کہا: “دہشت گردوں نے ہمدانیہ کالونی بمنہ میں محمد حافظ چاڈ ولد غلام حسن چاڈ کوبمنہ میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔