جاوید اقبال
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کی سرحدی تحصیل منکوٹ کے علاقہ بلنوئی سرحد پر واقع جنگلات کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور کئی درجن بارودی سرنگیں پھٹ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منکوٹ تحصیل کے بلنوئ علاقہ میں سرحد پر واقع جنگلات کو آگ لگی ہوئی ہے جس سے سینکڑوں کی تعداد میں سرسبز درخت جل کر راکھ بن گئے ہیں اور کئی درجن بارودی سرنگوں کے پھٹنے کی آوازیں دور دور تک سنائی دیہیں۔آگ جنگل کو صاف کرنے کیلئے پاکستانی فوج کی طرف سے لگائی گئی ہے جس نہ آہستہ آہستہ کئی کلو میٹر سرحد پر واقع ہندوستانی جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ کئی جنگلی جانوروں کے مرنے کی بھی خبر ہے اور کئی جانوروں نے آبادی والے علاقوں کی طرف رخ کر لیا ہے۔البتہ کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک آگ جاری تھی۔