سری نگر// پاکستانی زیر انتظام گلگت بلتستان میں دریائے شیوک سے چھ روز قبل برآمد ہونے والی لداخ یونین ٹیریٹری کے ضلع لیہہ سے تعلق رکھنے والی لاپتہ خاتون کی لاش کو ہفتے کے روز ضلع کپوارہ کے کرناہ سکیٹر میں لائن آف کنٹرول پر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
لیہہ کے بوگ ڈنگ علاقے سے تعلق رکھنے والی خیر النساء نامی 30 سالہ خاتون ان کے والد کے مطابق 26 اگست کو اپنے سسرال سے لاپتہ ہوئی تھی اور اس کی لاش کو پاکستان زیر انتظام گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے سب ڈویڑن چھوربٹ میں دریائے شیوک سے 6 ستمبر کو مقامی لوگوں نے برآمد کر کے حکام کے سپرد کیا تھا۔
متوفی خاتون کے لواحیقن نے کہا ہے کہ نہوں نے لاش حاصل کی ہے اور اب اپنے گاوں کی طرف محو سفر ہیں وہ اتوار کی شام تک گھر پہنچ سکتے ہیں۔