ایم ایم پرویز
رام بن//مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس پہاڑی ضلع کے لوگوں کو بلاخلل بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔انہوں نے خصوصی طور پر رمضان کے مہینے میں بلاخلل بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کے اعلانات پر حیرت کا اظہار کیا لیکن اس کے باوجود ضلع کے ملحقہ علاقوں رام بن ٹاؤن کے لوگوں کو معمول کے مطابق طے شدہ اور غیر طے شدہ طویل مدتی بجلی کی کٹوتی کا سامنا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ ضلع کے لوگوں کو بلا تعطل بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی طور پر اپنی پختگی کا مظاہرہ کرے گی۔مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ روزے کے آغاز پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں عوام کے نمائندوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔