بلا جواز قتل عام:عمر

سرینگر//نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے شہریوں کی ہلاکتوں کو قتل عام قرار دیا اور کہا کہ فورسز کو طاقت کا زیادہ استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ عمرعبداللہ نے سماجی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ یہ ایک قتل عام ہے، اور اس کو بیان کرنے کااور کوئی لفظ نہیں ہے۔ اس سے پہلے عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کو کشمیری عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں ناکام ہونے پر نشانہ بنایا۔