آبپاشی اسکیموں کاافتتاح،ترقیاتی کاموں کا جائزہ اورعوامی وفود سے ملاقات
بانڈی پورہ //ہفتہ وار عوامی تعامل پروگرام بلاک دوس کے موقع پر پرنسپل سیکرٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون جو سیکرٹری انچارج ضلع بانڈی پورہ بھی ہیں ، نے بدھ کو بانڈی پورہ کے سمبل سب ڈویژن کا دورہ کیا اور وانگی پورہ میں بابا جنگی لفٹ اریگیشن اسکیم کا افتتاح کیا ۔ ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لینے کے علاوہ عوامی وفود سے بات چیت کی ۔ ان کے ہمراہ چئیر مین ضلع ترقیاتی کونسل عبدالغنی بھٹ ، ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ، باغبانی ، زراعت ، ہنر مندی کے فروغ ، شہری بلدیاتی اداروں ، دستکاری ، حیوانات اور بھیڑ پالن ڈائریکٹرز ، سماجی ، جنگلات ، مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ، اسسٹنٹ کمشنر ترقیات بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر سامون نے وانگی پورہ میں لفٹ اری گیشن اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مائیکرو اری گیشن پر متعدد مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں ( سی ایس ایس ) کو نافذ کر رہی ہے جن کا مقصد ڈرپ اور اسپرنکلز اریگیشن اور ٹیکنو جیسے مناسب تکنیکی مداخلتوں کو فروغ دے کر زراعت کے شعبے میں پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بڑھانا ہے ۔ کسانوں کو پانی کی بچت اور تحفظ کی ٹیکنالوجیز استعمال کرنے کی ترغیب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ لفٹ اری گیشن اسکیم کسانوں اور باغبانوں کی مشکلات کو کم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پانی کے تحفظ اور اس کے انتظام کو اعلیٰ ترجیح دینے کیلئے پر عزم ہے ۔ ڈاکٹر سامون نے کہا کہ اس کے علاوہ جل جیون مشن کے تحت تمام گھرانوں کو خاص طور پر دیہی علاقوں میں انفرادی گھریلو نل کے کنکشن کے ذریعے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا تصور کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر سامون نے کہا کہ جے جے ایم پانی کے بارے میں کمیونٹی کے نقطہ نظر پر مبنی ہے اور اس میں مشن کے کلیدی جزو کے طور پر وسیع معلومات ، تعلیم اور مواصلات شامل ہیں اور اس کا مقصد پانی کیلئے جن اندولن بنانا ہے ۔ انہوں نے آئی ٹی آئی حاجن کا بھی دورہ کیا اور طلبا اور عملہ سے بات چیت کے علاوہ ادارے کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ روزگار مبنی ہُنر سیکھیں تا کہ اپنے آپ کو عصری بازار میں روز گار کے قابل بنایا جا سکے ۔ بعد ازاں پرنسپل سیکرٹری نے انڈور اسٹیڈیم شادی پورہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کبڈی میچ دیکھا اور فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔ ڈاکٹر سامون نے حاجن میں اربن لوکل باڈیز کے کام کاج کا جائیزہ لیا جس میں اربن لوکل باڈیز کے افسران اور میونسپل کمیٹیوں کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر سامون نے سول سوسائیٹی کے ارکان سے بھی بات چیت کی جنہوں نے انہیں مفادِ عامہ کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر سامون نے عوام کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل متعلقہ افسران کے ساتھ اٹھائیں گے ۔