سرنکوٹ// سرنکوٹ کے بفلیاز چوک میں نصب کردہ ہینڈ پمپ گزشتہ کئی عرصہ سے ناکارہ ہوا ہے لیکن ابھی تک محکمہ کی جانب سے اس کی مرمت ہی نہیں کی جاسکی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہینڈ پمپ کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں جہاں پانی کی قلت پائی جارہی ہے وہائیں محکمہ کے ملازمین واعلیٰ آفیسران لوگوں کی مشکلات کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دے رہے ہیں ۔اسی طرح بفلیازلوہر اے پنچایت کی وارڈ نمبر تین میں محکمہ کی جانب سے ایک ہینڈ پمپ نصب کیا گیا تھالیکن اس کی مشینری بھی خراب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اب لوگ قدرتی چشموں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔مقامی معززین نے بتایا کہ بفلیاز کے دیگر علاقو ں میں بھی نصب کردہ ہینڈ پمپ ناکارہ پڑے ہوئے ہیں لیکن محکمہ کو اطلاع فراہم کرنے کے باوجود ان کی مشینری کی مرمت نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ خراب ہینڈ پمپوں کی مشینری کی جلدازجلد مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی میسر ہو سکے ۔