بغیر کسی خوف اور دشواری کے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار

گاندربل// ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے جمعہ کے روز ٹریننگ اسکول منیگام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں سے خطاب کیا ۔ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آرمڈایس جے ایم گیلانی، انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر وجے کمار بھی موجود تھے ،جبکہ پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول شوکت حسین شاہ سمیت دیگر سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے پولیس جوانوں سے دلباغ سنگھ نے ان پر زور دیا کہ وہ خود کو تربیت کے دوران خود کو ہر مقابلہ کیلئے پوری طرح وقف کریں،اپنے ساتھیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں،ہر پولیس اہلکار ایک ٹیم کی طرح اپنے اندر وہ صلاحیت پیدا کریں تاکہ اپنے آپ کو فرائض اور مستقبل کے چیلنجوں کیلئے تیار رکھا جائے ۔آپ کو تربیت اور یکجہتی کے ہر لمہے سے لطف اندوز ہونا چاہیے، کیونکہ یہ دن بعد کی پیشہ ورانہ زندگی میں سب سے زیادہ یادگار ہوں گے۔ڈائریکٹر جنرل پولیس نے پولیس ٹریننگ سکول میں دی جانے والی تربیت کے فوائد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسی خدمت میں ہیں جو کسی بھی صورت حال میں کام کرنے کی صلاحیت اور ہمت کا تقاضا کرتا ہے۔دلباغ سنگھ کہا کہ بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں دستیاب تمام سہولیات کا بہترین استعمال کرنا چاہیے اور پولیسنگ کے تمام مسائل کو جاننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تربیتی نصاب پر لگن کے ساتھ عمل کرنا چاہئے ۔ڈائریکٹر جنرل پولیس نے تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار رکھیں اور ہر حال خود کو پرسکون رکھے۔ اس موقع پر انہوں نے تربیتی عملے کو ہدایت کی کہ وہ تربیت پانے والے نوجوانوں کو متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے زمینی سطح پر ان کے کردار کے بارے میں حساس بنائیں۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں