جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر پر بس سٹینڈ کے نزدیک نصب ہینڈ پمپ گزشتہ کئی ہفتوں سے خراب پڑا ہو ا ہے جس کی وجہ سے ہوٹل مالکان کیساتھ ساتھ تاجراور مقامی لوگ پانی کی قلت کا شکار ہو رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بس سٹینڈ کے نزدیک نصب ہینڈ پمپ درجنوں ہوٹل مالکان ،تاجروں کیساتھ ساتھ عام لوگوں و سینکڑوں راہگیروں کیلئے پانی پینے اور استعمال کرنے کا واحد ذریعہ ہے لیکن پمپ کی مشینری خراب ہونے کی وجہ سے سینکڑوں افراد متاثر ہو رہے ہیں لیکن محکمہ گرائونڈ واٹر سے اپیل کرنے کے بعد بھی مشینری کی مرمت میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں و ہوٹل مالکان نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ محکمہ گرائونڈ واٹر کی لاپرواہی کو سنجیدگی کیساتھ لے کر ملازمین کی لاپرواہی کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں اور محکمہ کو سختی کیساتھ ہدایت جاری کی جائے تاکہ لوگوں کی مشکل حل کی جاسکے ۔