جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر سب ڈویژن کی بالا کوٹ تحصیل میں بسونی علاقہ میں تعمیر ہوئی رابطہ سڑ ک پر بچھائی گئی تار کول چند ہی دنوں میں اکھڑنا شروع ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کنیتھر بسونی علاقہ میں رابطہ سڑک پر کچھ ہی روز قبل تار کول بچھائی گئی تھی لیکن کچھ ہی دنوں میں تار کول اکھڑ گئی اور سڑک کھڈوں میں تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیر ات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر یو ٹی میں حکومت بنے کے فوراً بعد کئی سڑکوں پر متعلقہ محکمہ جات نے بلیک ٹاپنگ کا کام شروع کیا تاکہ سڑکوں کی حالت کو درست کیا جائے لیکن متعلقہ حکام کے لاپرواہی اور مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے بالاکوٹ کے سرحدی علاقہ میں رابطہ سڑک پر انتہائی غیر معیاری تار کول بچھائی گئی ہے ۔سرحدی تحصیل بالاکوٹ کے لوگوں نے کہا کے کنیتھر بسونی روڈ سے حسنال کی طرف جا رہی ڈیڑھ کلو میڑ سڑک پر دو دن میں بلیک ٹاپنگ کی گئی اور تیسرے دن بلیک ٹاپنگ اکھڑنا شروع ہو گئی۔ اْن کا کہنا تھا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین جان بوجھ کر سب سٹینڈرڈ مسامان استعمال کروا رہے ہیں اور سرکار کے پیسے کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کو اعلیٰ سطحی کمیٹی سے معائینہ کروایا جائے اور ٹھیکیدار کیساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ کے ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔