نئی دہلی //بری فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے مشرقی لداخ کے دو دن کے دورے پر لیہہ پہنچے جہاں انہوں نے وادی گلوان میں گزشتہ دنوں زخمی ہوئے جوانوں سے ملاقات کی۔ لداخ کی وادی گلوان میں چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان ہوئے تصادم کے بعد بری فوج کے سربراہ کا یہ دوسری مرتبہ لداخ کا دورہ ہے ۔دورے سے پہلے انہوں نے فوجی اسپتال جاکر تصادم میں ہوئے زخمی فوجیوں سے بات کی۔ گزشتہ 15 جون کے واقعہ میں زخمی فوجیوں کے صحت کی جانکاری حاصل کرنے کے ساتھ اس رات کے واقعہ کے بارے میں بھی ان سے بات چیت کی۔زخمیوں جوانوں سے ملنے کے بعد فوجی سربراہ سرحد پر تعینات سینئر افسران سے بات کریں گے ۔ وہ چینی فوج کے ساتھ پیر کو ہوئی کور کمانڈروں کی سطح کی بات چیت کے بارے میں بھی پوری جانکاری حاصل کریں گے۔