سرینگر// محکمہ موسمیات نے پیر کے روز اگلے دس دنوں کیلئے بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے اور جموں اور کشمیر میں 8-9 دسمبر کے آس پاس کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ "جیسا کہ توقع تھی ،موسم میں بہتری آئی ہے‘‘۔ اگلے دس دنوں کی پیشین گوئی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 8 سے 9 دسمبر تک بعض مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔ لیکن مجموعی طور پرموسم بنیادی طور پر خشک رہے گا۔ جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے 10 دنوں کے لیے موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گیتاہم رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی آئے گی۔ سرینگر میں 24 گھنٹوں کے دوران 15.3 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گزشتہ رات 0.6 ڈگری درجہ حرارت رہا، گلمرگ میں12.2میٹر برف ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں درجہ حرارت یکم دسمبر کو منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھاجو اس سیزن میں اب تک کا ریکارڈ کم درجہ حرارت ہے۔ قاضی گنڈ میں 17.8 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ پہلگام میں 24 گھنٹوں کے دوران 12.2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ 0.6 ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ کے لیہہ میں 1 سینٹی میٹر برفباری ہوئی اور گزشتہ رات کے منفی 6.4 کے مقابلے میں کم سے کم 5.6 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کرگل شہر میں منفی 2.5 ریکارڈ کیا گیا۔ دراس، سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام ہے، جہاںکم سے کم درجہ حرارت منفی 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرمغل روڑ ، گریز ولداخ شاہرائیںاور سنتھن ٹاپ سڑکیں دوسرے روز بھی بند رہیں جبکہ کپوارہ کرنا سڑک کو کھول دیا گیا۔