سرنکوٹ//گزشتہ دنوں خطہ پیر پنچال میں ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے سرنکوٹ سب ڈویژن کے دیہات میں پہلے سے تباہ حال بجلی نظام مزید خستہ حال ہو گیا ہے ۔محکمہ پی ڈی ڈی اور مقامی انتظامیہ کی کوششوں سے جہاں 80فیصد علاقوں میں بجلی کو عارضی بنیادوں پر بحال کر دیا گیا ہے وہائیں ابھی بھی کئی علاقوں میں مذکورہ نظام کو بحال کرنا باقی ہے تاہم بہرام گلہ ،چندیمڑھ ودیگر ملحقہ دیہات میں برفباری کی وجہ سے شعبہ کا نظام انتہائی خراب ہو چکا ہے جسکی وجہ سے عام لوگ گھپ اند ھیرے میں زندگی بسرکررہے ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ حالیہ برفباری کی وجہ سے مذکورہ علاقہ میں سب سے زیادہ بجلی کی ترسیلی لائنیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ کھمبوں کیساتھ ساتھ دیگر مشینری بھی خراب ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سب ڈویژن کے اکثر دیہات میں بجلی شعبہ کا نقصان ہوا ہے لیکن ابھی تک صرف محکمہ ک جانب سے عارضی بنیادوں پر بجلی کو بحال کیا گیا ہے لیکن کئی علاقوں میں ابھی تک بھی سپلائی متاثر ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نظام کو جلدازجلد معیاری بنایا جائے تاکہ صارفین کی پریشانی ختم ہو سکے ۔
برفباری کے بعد بجلی نظام مزید خستہ حال
