برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

ساؤ پاؤلو//برازیل کے شہر بوئتووا میں جمعرات کو ایک طیارہ گرنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے ۔ بوئٹووا کے میئر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق طیارے میں ایک پائلٹ اور 15 اسکائی ڈائیورز سوار تھے ۔ طیارہ ‘ اسکائی ڈائیو4فن’ کمپنی کا تھا۔ بوئٹووا کے میئر ایڈسن مارکوسو نے کہاکہ یہ بوئٹووا کے نیشنل اسکائی ڈائیونگ سینٹر میں اسکائی ڈائیونگ کی 50 سال سے زیادہ کی تاریخ میں پہلا طیارہ حادثہ ہے ، جو کہ افسوسناک ہے ۔ادھرچین کے چونگ کنگ میں جمعرات کو رن وے سے تبت ایئر لائنز کا ایک طیارہ پھسل گیا، جس میں سوار 122 میں سے 40 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ۔معلومات کے مطابق، “طیارہ نمبر ٹی وی 9833 چونگ کنگ سے ننگچی کے لئے اڑان بھرتے ہوئے چونگ کنگ جیانگ بیئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پررن وے سے پھسل گیا۔”چونگ کنگ جیانگ بیئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے میں طیارے کے اگلے حصے میں آگ لگ گئی۔