محمد بشارت
راجوری//راجوری ضلع کے بدھل علاقے کے کیول گائوںمیں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک باپ بیٹا اُس وقت زخمی ہو گئے جب کیول علاقے میں ایک ٹپرحادثے کا شکار ہو گیا ۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بدھل سے کوٹرنکہ جانے والا ٹپر کیول کے مقام پر سڑک سے باہر ہو کر کھائی میں جا گرا ۔حادثے میں گاڑی ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے جن میں لال حسین ولد محمد بشیر سکنہ لاڑکوٹی اور اس کا بیٹا محمد عرفان (20) شامل ہیں۔دونوں متعدد زخمیوں کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہیںجبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی عمل میں لائی ہے ۔