بخشی اسٹیڈیم میں یوم آزادی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد مربوط سیکورٹی پلان مرتب

 حالیہ ملی ٹینسی سرگرمیوں کے نتیجے میں وادی میں مکمل حفاظتی گرڈ تیار:آئی جی پی کشمیر

سرینگر // انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) وی کے بردی نے منگل کو کہا کہ حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے کشمیر بھر میں 15 اگست کی تقریبات کے ہموار انعقاد کے لئے ایک مربوط سیکورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں اور پولیس کشمیر میں ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں سے پوری طرح واقف ہے۔15اگست کے مرکزی مقام بخشی سٹیڈیم میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ پولیس حالیہ دہشت گردی کی سرگرمیوں سے باخبر ہے اور اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اگست کے ہموار انعقاد کے لیے ایک “مربوط سیکورٹی پلان” تیار کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا”ہم حالیہ دہشت گردی کی سرگرمیوں سے باخبر ہیں، کوکرناگ میں آپریشن جاری ہے، لہٰذا 15 اگست کو پورے کشمیر میں ہموار اور ایک کثیر حفاظتی گرڈ ترتیب دیا گیاہے” ۔ ایل جی منوج سنہا بخشی اسٹیڈیم میں ترنگا لہرائیں گے جبکہ ان کے ایک مشیر جموں میں پریڈ کی سلامی لیں گے۔ڈویژنل کمشنر کشمیر ودھی کمار بردی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فل ڈریس ریہرسل میں سکولی بچوں اور دیگر نے زبردست جوش و خروش دکھایا اور مقامی لوگ بڑی تعداد میں اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں “۔پریڈ میں پولیس، سکیورٹی فورسز اور سکول کے بچوں نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ ہم سیکورٹی پلان کا مسودہ تیار کرتے وقت تمام امکانات کو ذہن میں رکھتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر چیز پرامن رہے۔