بجہامہ اوڑی میں کھدائی مہاتما بودھ کی مورتی برآمد

بارہمولہ//سرحدی قصبہ اوڑی کے بجہامہ علاقے میں کچھ مزدور وں نے کام کرنے کے دوران مہاتما بودھ کی ایک80 کلوگرام مورتی برآمد کی۔ایس ایچ اور بجہامہ سید محمدشفیع گیلانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کچھ مزدور لچھی پورہ بجہامہ علاقے میں پانی کی سپلائی کی پائپیں بچھانے کیلئے زمین کی کھدائی کاکام کررہے تھے تواس دوران انہیںزمین کی کھدائی کے دوران ایک مورتی پر نظر پڑ ی ۔جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ بعد میں مورتی کو پولیس نے اپنی تحویل میںلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مورتی کا وزن تقریباً 80 کلو گرام ہے۔ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاریخی مورتی سینکڑوں سال قبل کی ہے۔