بجلی کی عدم دستیابی: گاندربل کے بیشتر علاقے محکمہ بجلی سے برہم

گاندربل//گاندربل کے کئی علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال پر مقامی آبادی نے برہمی کا اظہار کیاجبکہ چند علاقوں میں لوگ محکمہ بجلی کے خلاف سڑکوں پر بھی ا ٓگئے ہیں۔ضلع کے دودرہامہ،بی ہامہ،ملہ شاہی باغ،دریند،ناگہ بل،گیراج،گزربل،ٹینگہ پورہ، بدرکونڈ،شاہ پورہ،سرڑ چودھری باغ،نونر سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی پرصارفین سراپا احتجاج ہیں جبکہ 40 سے زائد علاقوںمیں دس پندرہ روز سے بجلی ٹرانسفارمر خراب ہیں اورشام ہی اُن علاقوں میںاندھیرا چھاجاتا ہے۔ادھر کنگن کے ملحقہ علاقوں میں بھی گھنٹوں بجلی کی عدم دستیابی پر غم و غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔ لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں24 گھنٹوں میں محض دو یا تین گھنٹے ہی برقی رو فراہم کی جارہی ہے۔