سرینگر//ترال اور کپوارہ کے کئی علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث صارفین میں انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصہ کی لہر ہائی جا رہی ہے ۔ترال کے کئی علاقوں میں ماہ رمضان کے مقدس ایام میں بھی افطار اور سحری کے اوقات میںلوگوں کو بجلی کی سپلائی میسر نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جہاں ماہ رمضان سے قبل انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ لوگوں کو تمام سہولیات بہم رکھی جائیں گی تاہم سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی عدم دستیابی سے ہر سو گھپ اندھیرا چھا یا رہتا ہے۔ ادھر کپوارہ میں بھی بجلی کی عدم دستیابی سے صارفین کو پریشانیوں کا سامنا ہے جبکہ ماہ رمضان کے مقد س ایام میں بھی بجلی دستیاب نہ ہونے کے نتیجے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔صارفین نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جا ئیں ۔