نیوز ڈیسک
سرینگر / /جنوبی ضلع اننت ناگ کے بدسگام علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائن مقامی لوگوں کیلئے خطرہ بن چکی ہے ۔آرہامہ سے بدسگام تک گیارہ ہزاروولٹ کی ترسیلی لائن سیب کے درختوں کے ساتھ لٹکی ہے جس سے لوگوں کیلئے خطرہ لاحق ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہیں ہمیشہ جان و مال کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تھوڑی سی بارش یا تیز آندھی میں یہ ترسیلی لائن سیب کے درختوں کے ساتھ ٹکراتی ہیںجس کی وجہ سے مقامی آبادی میں خوف و دہشت پایا جاتا ہے۔ علاقے کے ایک شہری نے بتایا کہ تھوڑی سی بارش یا تیز آندھی کی وجہ سے یہ گیارہ ہزار ترسیلی لائن کی وجہ سے سیب کے باغات میں کام کر رہے مقامی لوگ خوف و دہشت میں مبتلا رہتے ہیں۔مقامی لوگوں نے الزام عائدکیاکہ اْنہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کے سامنے اپنے مطالبات رکھے لیکن آج تک اس سلسلے میں کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جہاں گیارہ ہزار ترسیلی لائن سیب کے درختوں کے ساتھ ٹکراتی ہے وہاں اونچے کھمبے نصب کئے جائیں۔ سی این آئی