سید زاہد
بدھل// سب ڈویژن کوٹرنکہ کے بدھل کی گھبر پنچایت کے پتھان گاوں میں گزشتہ چار دنوں سے بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ مشین کے زیر تحت آنے والے علاقہ میں بجلی کی سپلائی بند پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔صارفین نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے مذکورہ علاقوں میں تیل خاکی کی سپلائی بھی بند کی گئی ہے جبکہ بجلی کی عد م دستیابی کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ بن گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ حکام و ملازمین کو بھی اطلاع فراہم کی گئی ہے لیکن ابھی تک اس ی مرمت کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔صارفین و پنچایتی اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ ملازمین کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ مذکورہ خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کر کے بجلی سپلائی کو بحال کیا جاسکے ۔