بجلی ٹرانسفارمر خراب: گاندربل ، اوڑی اور درگمولہ کی بستیاں مشکلات سے دوچار

گاندربل+اوڑی+کپوارہ//جامع مسجد گوگجہ گنڈ گاندربل کے احاطے میں نصب بجلی ٹرانسفارمر18 روز کے بعد ٹھیک کرکے لایا گیا تھا لیکن چند گھنٹوں تک چلنے کے بعددوبارہ خراب ہوگیا۔مقامی لوگوں کے مطابق گوگجہ گنڈ جامع مسجد کے احاطے میں نصب 63 کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر18 روز قبل خراب ہوگیا تھااورمسلسل 18دنوں تک برقی رو سے محروم رہنے کے بعد منگل کو ٹھیک کرکے نصب کیاگیا لیکن جیسے ہی ٹرانسفارمر نصب کرکے بجلی سپلائی بحال کی گئی تو ایک گھنٹہ کے اندر اندر پھر سے خراب ہوگیا ۔ محکمہ بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر ٹھیک کرکے روانہ کیا گیا تھا تاہم کوئی نقص رہ گیا ہوگا جسے ٹھیک کردیا جائے گا ۔ادھر چیڑیاں ماچھی کرنڈ اوڑی کے وارڈ نمبر 5 کا بجلی ٹانسفارمر گزشتہ دو ہفتوںسے خراب ہے جس کی وجہ سے بستی میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھا جاتا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ کے اہلکاروں نے ابھی تک اِس خراب ٹرانسفارمر کو مرمت کرنے کے لیے ورکشاپ نہیں لیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سردی کے ایام میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آہنگر محلہ اندرہامہ درگمولہ کا ٹرانسفامر ایک ہفتے سے خراب ہے۔ مقامی آبادی کے مطابق ایک ہفتہ قبل بستی کا ٹرانسفامر خراب ہوااورنہ اُس کی مرمت کی گئی اور نہ ہی کوئی سدباب کیا گیاجس کی وجہ سے آبادی مشکلات سے دوچار ہے۔ آہنگر محلہ اندرہامہ کی آبادی کے مطابق محکمہ نے محلہ میں 64KV ٹرانسفامر نصب کیا تھا لیکن اوور لوڈ ہونے کی وجہ ٹرانسفامر جل گیا۔مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ محلے میں 250KV کا ٹرانسفامر نصب کیا جائے۔